• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ: 11 ہزار لیٹر کیمیکل زدہ دودھ برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مظفرگڑھ میں چوک قریشی شاہ جمال روڈ پر کارروائی کر کے 11 ہزار لیٹر کیمیکل زدہ دودھ برآمد کر لیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ دودھ میں کیمیکلز کے علاوہ ویجیٹیبل آئل اور دیگر مضر صحت اجزاء شامل تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دودھ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مضر صحت 11 ہزار لیٹر دودھ کو تلف کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ تھانہ قریشی میں 6 ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید