• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: ناقص اشیاءاور دودھ بیچنے پر بیکری اور ملک شاپ سیل

پشاور: ناقص اشیاء، ملاوٹ والا دودھ بیچنے پر بیکری اور ملک شاپ سیل

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈز اتھارٹی نے پشاور کے مختلف مقاما ت پر ملاوٹ زدہ اور زائدالمعیاد اشیاء بیچنے والوں کےخلاف کارروائیاں کیںاور ایک بیکری اور دودھ فروش کی دکان کو سیل کردیا ۔

خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے نشترآباد چوک میں دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران مختلف دکانوں میں دودھ کا معائنہ کیاگیا۔

دود کانوں سے کیمیکل اور پانی ملا دودھ برآمد ہوا، جسے موقع پر ہی ضائع کردیاگیا، دودھ فرشوں نے فوڈ سیفٹی آفیسرز سے تلخ کلامی بھی کی۔

نشتر آباد کے قریب ہی ایک بیکری پر بھی چھاپہ مارا گیا، جہاں سے مضر صحت رنگ، زائد المعیاد اشیاء اور غلاظت سے بھری اشیائے خوردنی برآمد ہوئیں۔

فوڈ اتھارٹی نے ایک بیکری اور دودھ فروش کی دکان کو سیل کردیا اور ایک دودھ فروش کو تلخ کلامی کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تازہ ترین