• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق

 آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں لس ڈنہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں گر گئی، حادثے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر باغ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایس ایچ او کھائی گلہ نوید، انسپکٹر یاسر کیانی شامل ہیں۔

جاں بحق افراد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولیس ذاکر اعوان بھی شامل ہیں۔

ڈی سی باغ کا کہنا ہے کہ آئی جی کے ریڈر علی بخاری اور اہلکار فہیم بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لس ڈنہ روڈ ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا مراسلہ جاری کیا تھا، 16 مئی کو بھیجے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سڑک نا مکمل ہے، ٹریفک کیلئے بند رکھی جائے۔

مراسلہ ڈپٹی کمشنر پونچھ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ اور دیگر کو ارسال کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ  سڑک کی سیفٹی والز اور پیراپِٹ کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی، اس شاہراہ پر پہلے بھی ایک حادثہ ہوا جس میں کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سڑک ٹریفک کیلئے بند نہیں کی گئی تو مزید حادثات ہوسکتے ہیں، سڑک مکمل ہونے تک پبلک ٹرانسپورٹ کو داخلے کا این او سی جاری نہیں کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید