پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا آج پھر سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 3944 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 46 ڈالرز کم ہو کر 4050 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔