• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص: ڈی ایچ کیو اسپتال کی فارمیسی میں آتشزدگی، 2 کروڑ سے زائد کی ادویات موجود تھیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

میرپور خاص کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اسپتال کی فارمیسی میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے وقت فارمیسی میں 2 کروڑ روپے سے زائد کی ادویات تھیں۔

فارمیسی انچارج علی زمان کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کی فارمیسی میں آگ لگ گئی، آگ اے سی میں لگی تھی، جس پر قابو پا لیا گیا، ادویات کا اہم ریکارڈ محفوظ ہے۔

فارمیسی کے انچارج کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت فارمیسی میں 2 کروڑ روپے سے زائد کی ادویات تھیں۔

دوسری جانب صدر ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر لیکھ راج کا کہنا ہے کہ اتوار کو فارمیسی بند ہوتی ہے، معاملہ مشکوک ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید