میونخ/ پیرس (جنگ نیوز) پی ایس جی نے انٹر میلان کو 5-0 سے شکست دیکر پہلی مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیت لیا۔ پیرس کے کلب کی جانب سے ڈوئے نے 2گول کیے جبکہ ایک ایک گول اشرف حکیمی، کویچا اور مے یولو نے کیا۔ میچ پیرس میں کئی مقامات پر لائیو دکھایا گیا تھا۔ فتح کا جشن منانے ہزاروں افراد سڑکوں پرامڈ آئے تھے، لیکن جشن آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل ہو گیا۔ کم ازکم دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ فٹبال کے مداحوں کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔ اس دوران پولیس نے 81 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔ فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ بربریت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے گا۔