کراچی(اسٹاف رپورٹر) وائٹ بال کرکٹ کے اہم ستاروں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ون ڈے جبکہ جنوبی افریقا کے اینرخ کلاسین نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔ میکسویل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ٹی 20 ٹیم کے لیے دستیاب اور آئندہ سال ورلڈ کپ میں کامیابی دلانے کیلئے بیتاب ہوں۔ دوسری جانب جنوبی افریقا کے ہنرک کلاسن نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔