• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ ملتوی، اے سی سی نے تصدیق کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل نے جنگ میں شائع ہونے والی خبر کی تصدیق کی ہے کہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کو ملتوی کردیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اے سی سی کے چیئرمین محسن نقوی نے پیر کواعلان کیا کہ ویمنز ایمرجنگ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کے بعد اسے ری شیڈول کر دیا گیا۔ ویمنز ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ 6 جون سے سری لنکا میں شروع ہونا تھا، ملتوی کرنے کا فیصلہ سری لنکا کرکٹ کی مشاورت سے کیا گیا۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا نےاے سی سی کو خط لکھا کہ موسمی حالات اور "چکن گونیا" نامی بیماری کے پھیلاؤ کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ۔
اسپورٹس سے مزید