• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے والے مینڈس نے ٹیم کو ڈبو دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹسمین کوشل مینڈس پیسے کی چمک کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ چھوڑ کر آئی پی ایل میں چلے گئے تھے لیکن ان کی خراب کارکردگی نے ان کی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کرادیا۔ ایلیمنیٹر میں ممبئی کے خلاف انھوں نے دو اہم ترین کیچ چھوڑے اور اپنی ٹیم کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کردیا، مینڈس گجرات ٹائٹنز میں انگلش کرکٹر جوز بٹلر کے متبادل کے طور پر شامل ہوئے تھے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی وجہ سے پی ایس ایل کو بیچ میں روکنا پڑا تھا، ایسے میں سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس نے پیسوں کی خاطر پاکستان سپرلیگ 10 کو چھوڑ کر آئی پی ایل ٹیم ٹیم گجرات ٹائٹنز کو جوائن کیا تھا۔ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے۔