پیرس (جنگ نیوز) فرنچ اوپن ٹینس میں خواتین سنگلز میں دفاعی چیمپئن ایگا سوائٹیک نے قازقستان کی ایلینا رباکینا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ بیلاروس کی آریانہ سبالینکا اور چین کی چن وین ژینگ بھی کامیابی کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں۔ مینز سنگلز میں عالمی نمبر چھ نواک جوکووچ نے اٹلی کے لورنزو موسٹی کو پانچ سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے میں زیر کیا ۔ اسپین کے کارلوس الکاراز نے امریکہ کے بین شیلٹن کو ہرایا۔ امریکہ کے ٹامی پال اور فرانسس ٹیافو بھی کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔