کارڈف (جنگ نیوز) ویسٹ انڈیز کے نوجوان بیٹر کیسی کارٹی نے انگلینڈ کے خلاف کارڈف میں دوسرے ون ڈے میں 103 رنز کی اننگز کے دوران ویو رچرڈز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کارٹی اس فارمیٹ میں کیریئر کی 33 اننگز میں 1403 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی جانب سے ابتدائی 33 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ویو رچرڈز کے پاس تھا جنہوں نے اتنی ہی اننگز میں 1399 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے گذشتہ 10 دنوں میں تین انٹرنیشنل سنچریاں اسکور کی ہیں۔