کارڈف (جنگ نیوز) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 3 وکٹ سے ہرادیا۔ 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جو روٹ نے 139 گیندوں پر ناقابلِ شکست 166 رنز بنائے ۔ اس کے ساتھ وہ انگلینڈ کیلئے ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، ان کا مجموعہ 7082 رنز ہو گیا، اوئن مورگن نے 6957 رنز بنائے تھے۔