اسلام آباد ( طاہر خلیل ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوئے تو وزیراعظم کو طلب کرسکتے ہیں، الیکشن کمیشن وزیراعلیٰ پنجاب کو بلا سکتا ہے ، یہ نہیں ہوسکتا صوبائی حکومت قانون سازی ہی نہیں کرے ،5 سال الیکشن ہی نہ ہوں، تینوں صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کروادیا ،الیکشن کمیشن نے آرڈر کر دیا تو پنجاب کو بلدیاتی الیکشن کروانے ہوں گے،بلدیاتی انتخابات کیس میں سپریم کورٹ میں خود پیش ہوا تھا، یہ نہیں ہوسکتا صوبائی حکومت قانون سازی ہی نہیں کرے اور پانچ سال الیکشن ہی نہ ہوں،پنجاب کے سِوا تینوں صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کروادیا ، الیکشن کمیشن نے آرڈر کر دیا تو پنجاب کو بلدیاتی الیکشن کروانے ہوں گے۔پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاخیر کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی۔