• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عدم پیشی پر ایس ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدم پیشی  پر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز صبا ستار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو 11 جون کو طلب کرلیا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود آپ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، عدالت میں پیش نہ ہونا عدالتی احکامات کی صریحاً خلاف ورزی ہے، 11 جون کو عدالت میں پیش ہو کر بتائیں آپ کو اینٹی ٹیررازم ایکٹ شق 37 کے تحت سزا کیوں نہ دی جائے؟ آپ نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید