• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹ مرچنٹس کیجانب سے بقر عید پر جانور کٹائی کی ریٹ لسٹ جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بقر عید پر جانور کٹائی کی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی فہرست کے مطابق 3 من تک بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 20 ہزار روپے، اونٹ کٹائی کا ریٹ 70 ہزار روپے، بکرا کٹائی کا اجرت 10 ہزار روپے سے شروع ہوگی۔

میٹ مرچنٹس کا کہنا ہے کہ وزنی جانوروں کی کٹائی کی اجرت مقامی قصاب طےکریں گے۔

اس حوالے سے چیئرمین کنزیومر رائٹس کونسل شکیل بیگ کا کہنا ہے کہ بکرا کٹائی کا ریٹ 3 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ گائے کٹائی کا ریٹ 10 سے 15 ہزار ہونا چاہیے جبکہ اونٹ کٹائی کا ریٹ 40 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید