• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کا تباہ شدہ جنگی جہاز کامیابی سے دوبارہ لانچ

شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ تباہ شدہ جنگی بحری جہاز کو مرمت کے بعد دوبارہ کامیابی سے لانچ کردیا گیا۔

شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنا تباہ شدہ دوسرا تباہ کن جنگی جہاز (ڈسٹرائر) مکمل طور پر مرمت کر کے کامیابی سے سمندر میں دوبارہ لانچ کر دیا ہے۔

یہ دعویٰ کوریئن سینٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) نے کیا ہے جس کے مطابق لانچنگ کے موقع پر رہنما کم جونگ اُن بھی موجود تھے۔

KCNA کے مطابق یہ اس سال تیار کیا گیا دوسرا تباہ کن جہاز ہے جو ملک کے مشرقی ساحل سے لانچ کیا گیا، کم جونگ اُن نے اس موقع پر کہا کہ شمالی کوریا کے یہ دونوں جدید جنگی جہاز بحریہ کی آپریشنل صلاحیت میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دشمنوں کے خطرات کا جواب زبردست عسکری طاقت سے دیں گے، ہماری بحریہ کو طویل فاصلے تک کارروائی کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسی جہاز کی ناکام لانچنگ کے بعد کم جونگ اُن نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور اسے مجرمانہ غفلت قرار دیا تھا، اس ناکامی کے بعد شمالی کوریا نے ورکرز پارٹی کے اسلحہ سازی ڈپارٹمنٹ کے نائب ڈائریکٹر سمیت 4 اعلیٰ حکام کو حراست میں لیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید