• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا: بحریہ کے جہاز کی افتتاحی تقریب میں حادثہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
 —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

شمالی کوریا میں بحریہ کے جہاز کی افتتاحی تقریب میں حادثہ پیش آگیا۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ بحریہ کے جہاز کا حادثہ ایک مجرامانہ قدم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی مشرقی بندر گاہ شانگ جنگ میں مقامی سطح پر بنے والے 5 ہزار ٹن کے تباہ کن جہاز کو سمندر میں اتارے جانے کی تقریب میں حادثہ پیش آیا، جہاز کے نچلے حصے کا کچھ حصہ لانچ کے وقت دباؤ برداشت نہ کرپایا اور دب گیا، جس کی وجہ سے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ایک جانب ڈھلک گیا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن جو اپنی بیٹی کے ہمراہ اس لانچنگ سرمنی میں مہمان خصوصی کے طور پرآئے تھے، واقعے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے  پیش آنے والے حادثے کو مجرمانہ فعل قرار دیا۔

کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ اس غیر ذمہ داری کے مرتکب افراد سے اگلے ماہ بلائے گئے پارٹی اجلاس میں نبٹیں گے۔

پیانگ یانگ نے گزشتہ ماہ اس تباہ کن بحری جہاز کے حوالے سے اعلان کیا تھا اس تباہ کن جہاز کا نام کوئے ہیان رکھا گیا ہے۔

 جنوبی کوریا کی افواج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جہاز کوئے ہیان روسی معاونت سے تیار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید