• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کا 21 کھرب 19 ارب کا بجٹ پیش

خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کےلیے 21 کھرب 19 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا ، خاتون رکن گھڑی لہراتی اور باجا بجاتی رہیں۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے اور کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔

بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے ، ضم شدہ اضلاع کے لیے 160 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔

بجٹ تقریر میں مزید کہا گیا کہ صحت کے لیے 276 ارب روپے، اعلیٰ تعلیم کے لیے 50 ارب روپے اور یونی ورسٹیز کے لیے بجٹ میں 10 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

بجٹ تقریر میں یہ بھی کہا گیا کہ پولیس کے لیے 158 ارب روپے اور مواصلات کے لیے 123 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی قربانیوں کے اعتراف میں شہدا پیکیج میں اضافہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔

آفتاب عالم نے مالی سال کا ضمنی بجٹ بھی پیش کردیا ، جس کا حجم 240 ارب ،1 کروڑ 37 لاکھ ،51 ہزار 190 روپے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید