• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کمیٹی، پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی جبکہ پاکستان بار کونسل کے تحفظات پر چیئرمین کمیٹی نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسل ترمیمی بل 2025 واپس لے لیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025 پر غور و غوض کیا گیا جو نیوی اہلکاروں کیلئے سائبر کرائم سے متعلق ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ اس بل کا دائرہ کار صرف نیوی کی حد تک ہے، عام شہریوں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔ اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترامیم کی تائید کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے قانونی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلح افواج کے اندرونی ڈسپلن کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید