• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد(طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر اسحق ڈار، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ و دیگر بھی موجود تھے۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے ملاقات کے دوران وزیراعطم شہباز شریف سے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی، خصوصاً محنت کشوں اور کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔وزیراعظم نے صدرمملکت کو اپنے حالیہ سرکاری دورہ متحدہ عرب امارات اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کیا ۔صدر مملکت نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار، پینشنرز، مزدور اور پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید