فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے کارروائی کرکے 2025 میں لیبیا کشتی حادثہ کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو اسپشل کورٹ برائے امیگریشن سینٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے شہری کو یورپ بھجوانے کیلئے 36 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ ملزم نے شہری کو یورپ کے بجائے لیبیا بھجوایا، لیبیا سے شہری کو کشتی کے ذریعے یورپ میں داخل کرانے کی کوشش کی گئی۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور شہری کی موت واقع ہوئی، ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ نے ملزم کے 5 بینک اکاؤنٹ منجمد کروائے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے زیر استعمال اکاؤنٹس میں 60 لاکھ روپے کی رقم منجمد کی گئی۔