• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایف آئی اے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، غیر قانونی انجیکشن برآمد

—تصویر بشکریہ رپورٹر
—تصویر بشکریہ رپورٹر

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی انجیکشن برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ کرائم سرکل ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر گلشنِ اقبال میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان محمد جاوید اور عرفان احمد کو گرفتار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے بھاری مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ ممنوع بوسٹین انجیکشن برآمد ہوئے ہیں۔

ان  کا کہنا ہے کہ ملزمان بوسٹین پلس انجیکشنز کراچی کے کیٹل فارمر کو غیرقانونی سپلائی میں ملوث تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید