• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا کے بنگلا دیش کیخلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 368 رنز

پہلی اننگز میں 187 رنز اسکور کرنے والے سری لنکن اوپنر پتھم نسانکا—تصویر بشکریہ کرک انفو
پہلی اننگز میں 187 رنز اسکور کرنے والے سری لنکن اوپنر پتھم نسانکا—تصویر بشکریہ کرک انفو

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر 368 رنز بنا لیے۔

اوپنر پتھم نسانکا نے 187رنز کی شاندار اننگز کھیلی، میزبان ٹیم کو بنگلا دیش کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 127 رنز کی ضرورت ہے۔

بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 495 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

میچ کے تیسرے دن بنگلا دیش نے 484 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز کا آغاز کیا، 11 رنز کے اضافے کے بعد ناہید رانا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، یوں بنگلا دیش کی اننگز 495 رنز پر سمٹ گئی۔

اسیتھا فرنانڈو نے 4، میلان رتنائیکے اور تھاریندو رتنائیکے نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے پہلی اننگز شروع کی تو اوپنر پتھم نسانکا نے شاندار باری کھیلی، اُنہوں نے 256 گیندوں پر 23 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 187 رنز اسکور کیے۔

دوسرے نمایاں بیٹر دنیش چندیمل رہے جنہوں نے 54 رنز بنائے، اینجلو میتھیوز نے 39 رنز کی باری کھیلی۔

تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے 4 وکٹ پر 368 رنز بنا لیے اور اُس کو بنگلا دیش کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 127 رنز کی ضرورت ہے۔

کمندو مینڈس 37، دھننجایا ڈی سلوا 17رنز پر ناقابلِ شکست رہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید