• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال میں سری لنکا بے حال، بنگلہ دیش کے 484 پر نو آؤٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مشفق الرحیم ، نجم الحسن شانتو کی سنچریوں اور لٹن داس کی 90رنز کی اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے گال ٹیسٹ میں9 وکٹ پر484 رنز بناکر میزبان سری لنکن بولرز کو بے حال کیا لیکن بارش کے بعد61 رنز پر پانچ وکٹ گر گئے۔ بدھ کو پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن بارش کی وجہ سے کھیل روکا گیا لیکن سری لنکا کے بولر مہمان بیٹرز کو بڑا اسکور بنانے سے نہ روک سکے۔ نجم الحسن نے پہلے دن 148رنز اسکور کئے تھے۔ مشفق الرحیم نے9چوکوں کی مدد سے163رنز350گیندوں پر بنائے۔ لٹن داس دس رنز کی کمی سے سنچری نہ بناسکے انہوں نے ایک چھکا اور گیارہ چوکے مارے اور 123گیندوں کا سامنا کیا۔ پچ اسپنرز کے لئے ساز گار ہورہی ہے۔ سری لنکا نے کیچ ڈراپ کئے اور رن آئوٹ بھی مس کئے۔ مشفق الرحم اور لٹن داس کی شراکت میں149رنز بنے۔ سری لنکا کے فرنینڈو، میلان رتھا نائیکے اورتھارینڈو رتھا نائیکے نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔

اسپورٹس سے مزید