• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ انڈر 17 اسنوکر: حسنین اختر نے دوسرا میچ بھی جیت لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حسنین اختر نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔

گروپ کے دوسرے میچ میں حسنین نے یو اے ای کی محمد عمر الرمیسی کو شکست دی، اماراتی پلیئر کے خلاف حسنین اختر نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔

حسنین کی جیت کا اسکور 98-5، 74-6 اور 92-8 رہا، حسنین نے پہلے فریم میں 61، دوسرے میں 65 اور تیسرے میں 54 کی بریک کھیلی۔

گروپ کے پہلے میچ میں حسنین نے قطر کے عبداللّٰہ المصلح کو شکست دی تھی۔

قطری پلیئر کے خلاف بھی حسنین نے بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے کامیابی حاصل کی تھی۔

عبداللّٰہ المصلح کے خلاف حسنین کی جیت کا اسکور 72-2، 65-9 اور 81-14 رہا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید