وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
اپنے ایک بیان میں فراز مغل نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کسی فیصلے کی مخالفت نہیں کی، تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے ہوتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ کا فیصلہ چیئرمین کا اختیار ہے وہ نامزدگیاں کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
علاوہ ازیں جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فراز مغل نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کی کونسلر بننے کی حیثیت بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ایف کو مسترد کردیا ہے، گورنر راج لگے یا کسی دوسرے طریقے سے حکومت ہٹائی تو الیکشن میں عوام ہمیں دوبارہ لائیں گے۔