• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: پیٹرول کی دستیابی کی صورتحال میں بہتری آنا شروع

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوئٹہ شہر میں پیٹرول کی دستیابی کی صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔

کوئٹہ میں ری فیولنگ اسٹیشنز پر پیٹرول کی سپلائی میں بہتری آنے کے بعد ان پر پیٹرول کی دستیابی معمول پر آرہی ہے۔

 مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس پر گزشتہ دنوں کی نسبت پیٹرول ڈلوانے والوں کی رش میں کمی نظر آرہی ہے۔

پمپ مالکان کے مطابق  پیٹرول کی ترسیل کے بعد شہر میں بند پمپس بھی کھل گئے ہیں اور پیٹرول دستیاب ہونے کے بعد رش میں واضح کمی آئی ہے۔

کوئٹہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی تھی، جس کے باعث بیشتر  پیٹرول پمپس بند ہوگئے تھے۔

تجارتی خبریں سے مزید