ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے سخت وارننگ کے بعد تحریکِ انصاف کے ارکان نے بانیٔ پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان سے ہٹالیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان بجٹ سیشن کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی تصاویر ڈیسک پر لگا کر رکھتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان میں لگانے پر کارروائی کی وارننگ دی گئی تھی۔