• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں ڈال دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے پاکستان میں  تعینات ایرانی سفیر رضا امیر مقدم کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں ڈال دیا۔

ایرانی سفارتکار رضا امیر مقدم پر امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق مزید 2 ایرانی اہلکاروں پر بھی امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ باب لیونسن کو 2007ء میں ایران کے جزیرہ کیش سے اغواء کیا گیا تھا۔

ایف بی آئی نے کہا کہ لیونس کے اغواء میں ملوث کسی بھی شخص سے حساب لینے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید