• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پروفیسر یونان میں قتل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کے معروف مارکیٹنگ پروفیسر پژیمسلاو یژیورسکی (Przemyslaw Jeziorski) کو  یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دن دہاڑے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اغیا پراسکیوی (Agia Paraskevi) نامی رہائشی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب پروفیسر اپنے بچوں سے ملاقات اور  سماعت کے لیے یونان آئے ہوئے تھے۔

یونانی پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آور نے شام 4:15 بجے قریب سے گولیاں ماریں، جو پروفیسر کے گردن اور سینے پر لگیں، جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کی 7 گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور سیاہ لباس میں ملبوس اور نقاب پوش تھا، جو پیدل آیا اور حملے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حملے کے محرکات کی تفتیش جاری ہے، پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تمام امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس میں خاندانی افراد کی شمولیت بھی خارج از امکان نہیں۔

حملے کا طریقہ واردات کرائے کے قاتل (contract killing) سے مشابہت رکھتا ہے، جس کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے، پروفیسر یژیورسکی کا یونان میں کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات پروفیسر کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے قریب پیش آئی صرف ایک دن بعد جب وہ عدالت میں بچوں کی حوالگی کی سماعت میں شریک ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید