• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: امریکی امدادی مرکز کے باہر بھوکے فلسطینیوں پر مرچوں کا اسپرے اور شیلنگ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

غزہ کے علاقے خان یونس میں امریکی امدادی مرکز کے باہر کھڑے بھوکے فلسطینیوں کے ہجوم پر مرچوں کا اسپرے اور شیلنگ کی گئی۔

آج صبح افسوسناک واقعے میں امداد کے حصول کے لیے آنے والے 20 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں امریکی حمایت یافتہ امدادی تنظیم جی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ خان یونس میں جاں بحق افراد میں سے 19 افراد بھگدڑ میں کچلے گئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 1 شخص کو چاقو مارا گیا۔

امدادی تنظیم جی ایچ ایف نے حماس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہجوم میں موجود حماس سے وابستہ مسلح افراد نے بدامنی کو ہوا دی۔

اسرائیل نے فلسطینیوں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

اس حوالے سے فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ سمندر کے بغیر بھوک سے مر جائیں گے، سمندر ان کا واحد سہارا تھا، وہ بھی چھینا جا رہا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں صبح سے اب تک 20 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 61 فلسطینی شہید ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید