• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرہ بننے والے افراد کو ویزہ نہ دینے کی پالیسی پر سختی سے عمل ہوگا: امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ—فائل فوٹو
امریکی محکمہ خارجہ—فائل فوٹو

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہر ویزہ فیصلہ قومی سلامتی کا معاملہ سمجھا جائے گا، خطرہ بننے والے افراد کو ویزہ نہ دینے کی پالیسی پر سختی سے عمل ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان کہا ہے کہ ویزا کسی کا حق نہیں بلکہ ایک رعایت ہے لیکن قومی سلامتی اولین ترجیح ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ہر ویزہ فیصلہ قومی سلامتی کا معاملہ سمجھا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ طالب علم اور تبادلہ پروگرام ویزہ درخواست گزاروں کے لیے نئی جانچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف، ایم اور جے ویزہ ہولڈرز کی سوشل میڈیا پروفائلز عوامی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایف، ایم اور جے ویزوں کی درخواستوں کا شیڈول جلد بحال کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید