• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائن الیون کے بعد سے اب تک امریکا جنگوں پر کتنے ڈالرز خرچ کرچکا ہے؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

نائن الیون کے بعد سے اب تک امریکا دنیا کے مختلف حصوں میں چھیڑی جنگوں پر 58 کھرب ڈالرز خرچ کرچکا ہے۔

امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق امریکا کی جانب سے دنیا کے مختلف حصوں میں چھیڑی گئی جنگوں کے دوران براہِ راست 9 لاکھ 40 ہزار افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔

امریکی جنگوں کا نشانہ بننے والوں میں 30 ہزار امریکی فوجی، کانٹریکٹرز اور اتحادی بھی شامل ہیں۔ 

تحقیق کے مطابق جنگوں کے باعث بیماریوں اور خوراک و دواؤں کی کمی سے ہوئی ہلاکتیں 45 سے 47 لاکھ ہیں۔ 

امریکی یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سب سے زیادہ جانی نقصان عراق میں ہوا ہے جہاں تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار افراد نے جانیں گنوائیں، ان میں سوا دو لاکھ سویلینز تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید