• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں میں شہید ایران کے اعلیٰ عسکری کمانڈرز اور شہریوں کی نماز جنازہ ادا

فوٹو بشکریہ اے ایف پی
فوٹو بشکریہ اے ایف پی

اسرائیلی حملوں میں شہید ایران کے اعلیٰ عسکری کمانڈرز اور شہریوں کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی۔

ایران کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 60 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نماز جنازہ میں حکومتی اہلکار، عسکری قیادت اور ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

شہداء کی میتیوں کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا، ایرانی پرچم تھامے عوام نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اسرائیل اور ایران کی 12 روزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل محمد باقری اور جوہری سائنسدان محمد مہدی تہرانچی بھی شامل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ایران کے 17 سائنسدان شہید ہوئے ہیں جبکہ متعدد اعلیٰ کمانڈرز کو بھی اسرائیل نے نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر جب پہلی بار حملہ کیا تھا تو اس نے خصوصی طور پر جوہری سائنسدانوں اور ایرانی فوج کی لیڈرشپ کو نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیل نے ایران پر حملہ اس کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنے کے لیے کیا تھا اور اسی مقصد کے تحت امریکا نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات پر بی ٹو بمبار طیاروں سے بسٹر بنکر بم گرائے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید