• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے غزہ میں صبح سے اب تک بچوں سمیت 50 افراد کو شہید کردیا


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، آج صبح فجر سے لیکر اب تک اسرائیلی حملوں سے غزہ میں تقریباً 50 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی کے مشرقی علاقے تفاح میں اسرائیلی حملے میں کم از کم 11 افراد شہید ہوئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں، غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں ہونے والے مختلف حملوں میں مزید 23 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

جنوبی شہر رفح میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے 6 افراد شہید ہوئے۔ خان یونس کے شمال میں واقع قصبے القراعہ پر اسرائیلی گولہ باری میں 4 افراد شہید ہوئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں 81 فلسطینی شہید اور 422 زخمی ہوئے، مارچ میں جنگ بندی خاتمے کے بعد اسرائیلی حملوں میں 6 ہزار 89 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 21 ہزار 13 افراد زخمی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 56 ہزار 412 فلسطینی شہید، 1 لاکھ 33 ہزار 54 زخمی ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید