شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے دورہ روس پر امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دے دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جون سے ملاقات پر نظر رکھیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ کم جونگ اور پیوٹن کی ملاقات کے نتائج کی بغور نگرانی کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکا شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگانے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔