• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ روی سنہا کو مدت ملازمت میں توسیع نہ مل سکی

روی سنہا ۔ فوٹو: فائل
روی سنہا ۔ فوٹو: فائل

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ روی سنہا کو مدت ملازمت میں توسیع نہ مل سکی، بھارتی پولیس افسر پراگ جین کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

بھارتی حکام کے مطابق را کے نئے سربراہ پراگ جین کی دو سالہ مدت ملازمت یکم جولائی سے شروع ہوگی، موجودہ سربراہ روی سنہا کی مدت ملازمت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔

پراگ جین نے بھارتی فوج کے آپریشن سندور کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کیا تھا، پراگ جین کو پاکستان میں حملوں کے لیے انٹیلی جنس سپورٹ فراہم کرنے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔

را کے نئے سربراہ پراگ جین اس سے پہلے فضائی نگرانی کرنے والے ایوی ایشن ریسرچ سینٹر کے سربراہ تھے۔

خیال رہے کہ بھارتی انٹیلیجنس بیورو کے سربراہ تپن کمار کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعد را چیف روی سنہا کی مدت ملازمت میں بھی توسیع کی باتیں ہو رہی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید