• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدیس ابابا ممبئی کی سمندر پر پرواز میں کیبن پریشر کی کمی کا سنگین معاملہ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا سے بھارتی شہر ممبئی کی پرواز میں کیبن پریشر کی کمی کا سنگین مسئلہ پیش آنے پر مسافروں کیلئے سمندر پر 2 گھنٹے کا سفر سنگین ترین بن گیا۔ ایوی ایشن رپورٹ کے مطابق بوئنگ 9-787 طیارے کی عدیس ابابا سے ممبئی کی پرواز ای ٹی 640 کو 26 جون کو بحر ہند پر سفر کے دوران کیبن پریشر کی کمی کا سنگین مسئلہ درپیش آیا۔ سمندر پر سفر کے دوران جب منزل 1گھنٹہ دور تھی تو کیبن پریشر کی کمی کے سنگین مسئلہ سے طیارہ معمول سے بہت نیچے آگیا۔ 300 مسافروں کی حالت غیر ہوگئی اور 11رکنی عملہ بھی پریشان ہوگیا۔

دنیا بھر سے سے مزید