لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی حکام نے دو ٹن سے زائد کوکین ضبط کر لی،مالیت13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرہے،برطانوی وزرات داخلہ کے مطابق یہ برطانیہ کی تاریخ میں چھٹی سب سے بڑی کوکین برآمدگی ہے۔قطری چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی بارڈر اتھارٹیز نے پاناما سے آنے والے ایک جہاز سے کوکین ضبط کی ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔بارڈر فورس میری ٹائم ڈائریکٹر چارلی ایسٹا نے ہفتے کے روز بتایا کہ لندن گیٹ وے پورٹ پر قبضے میں لی گئی 2.4 ٹن منشیات کی یہ کھیپ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ایک تھی۔برطانیہ کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ یہ منشیات پاناما سے آنے والے ایک جہاز کے کنٹینرز کے نیچے سے ملی ہے، اور یہ برطانیہ کی تاریخ میں چھٹی سب سے بڑی کوکین برآمدگی ہے۔ماہر افسران نے اس مہینے کے اوائل میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 37 بڑے کنٹینرز کو ہٹا کر اس ذخیرے کو دریافت کیا۔برطانیہ کی قومی جرائم ایجنسی کے مطابق برطانیہ یورپ میں کوکین کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے۔