• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 46 گھنٹوں سے بجلی کا بریک ڈاؤن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن کو 46 گھنٹوں سے زائد عرصہ گزر چکا، فالٹ تاحال درست نہیں کیا گیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی میں تعطل زیر زمین کیبل فالٹ کے باعث آیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق علاقے میں بارش کا پانی ہونے کے باعث دشواری کا سامنا ہے۔ پانی اترتے ہی کام مکمل کرکے سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

دوسری جانب پمپنگ اسٹیشن بند ہونے کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب کےالیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسکیم 33 کی بڑی پمپنگ سپلائی این ای کے ٹو، تھری اور واٹر بورڈ کے دیگر پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق ہے۔

ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کی فراہمی میں تعطل زیرِ زمین کیبل فالٹ کے باعث پیش آیا۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے بتایا ہے کہ علاقے میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث فالٹ کی درستگی میں تاخیر کا سامنا ہے، تاہم کام جاری ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں واٹر بورڈ کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید