• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کیلئے نیا راستہ استعمال ہونے کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے لیے بلوچستان بندمراد کا روٹ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بندمراد اور ناردرن بائی پاس پر چیک پوسٹوں کے باوجود ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بندمراد پر بنے درجنوں غیرقانونی نوزل ڈپو سے کراچی میں ایرانی ڈیزل لایا جاتا ہے، اس کے لیے ٹریلر، ٹرک اور ڈمپر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

بندمراد سے ڈیزل سڑک کے ذریعے کراچی منگھوپیر چوکی تک پہنچا دیا جاتا ہے۔منگھوپیر سے ناردرن بائی پاس گلشن معمار تک ایرانی ڈیزل کے نوزل ڈپو قائم ہیں۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل رینجرز نے ایرانی ڈیزل کے خلاف کارروائی کی تھی جس میں لاکھوں لیٹر ڈیزل، مشینری، ڈیجیٹل میٹر اور دیگر سامان ضبط کیا تھا۔

ترجمان ضلع غربی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیزل اسمگلنگ یا فروخت ان کے علم میں نہیں۔

قومی خبریں سے مزید