• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: لڑکی کے معاملے پر جھگڑا، نوجوان نے دوست کو قتل کرکے لاش کے ٹکرے کر ڈالے

--کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا
--کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست گجرات میں پولیس نے 6 روز سے لاپتہ 20 سالہ نوجوان رمیش مہیشوری کی لاش ٹکڑوں کی حالت میں برآمد کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ رمیش کو اس کے قریبی دوست کشور نے ایک لڑکی کے معاملے پر جھگڑے کے بعد قتل کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رمیش دو دسمبر کو لاپتہ ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش شروع کی، شواہد کی بنیاد پر پولیس نے اس کے دوست کشور کو حراست میں لیا، پولیس نے تفتیش میں ایک کم عمر لڑکے کو بھی شامل کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران کشور نے اعتراف کیا کہ اس نے ایک خاتون کو انسٹاگرام پر پیغامات بھیج کر اس پر دوستی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ 

خاتون نے یہ بات رمیش کو بتادی تھی جس کے بعد دونوں دوستوں میں جھگڑا ہوا، اسی رنجش کے باعث کشور نے رمیش کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

کشور نے دوست کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رمیش کو گاؤں سے باہر لے گیا تھا جہاں ناصرف اسے قتل کیا بلکہ تیز دھار آلے سے اِس کا سر، ہاتھ اور ٹانگیں کاٹ کر جسم کے حصے بورویل میں پھینک دیے جبکہ باقی جسم قریب ہی دفنا دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ملزم کی نشاندہی پر واقعے کی جگہ سے دفنائی گئی لاش اور بورویل سے الگ کیے گئے اعضا برآمد کر لیے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید