• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حکومتِ دبئی نے کراچی میں اپنا نیا دفتر قائم کر دیا ہے تاکہ پاکستانی کاروباری افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دبئی اور پاکستان کے درمیان تیل کے علاوہ (نان آئل ) تجارت 22.8 ارب درہم (تقریباً ایک کھرب 73 ارب روپے) تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ چار سال میں پاکستانی کمپنیوں کی دبئی چیمبر میں رجسٹریشن میں 161 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب صرف دبئی چیمبر اینڈ کامرس میں رجسٹرڈ پاکستانی کمپنیوں کی تعداد 33 ہزار 110 تک پہنچ گئی ہے۔ 

اس کے علاوہ دبئی کے فری زونز اور دیگر اماراتی ریاستوں میں رجسٹرڈ پاکستانی کمپنیوں کی تعداد الگ سے موجود ہے۔

حکام کے مطابق جنوری 2022 سے ستمبر 2025 کے دوران پاکستانی کمپنیوں کا دبئی کی جانب رجحان بڑھا ہے اور کراچی میں نیا دفتر ان کاروباری افراد کے لیے مزید آسانیاں فراہم کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید