• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: محرم الحرام کے دوران ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کیلئے خصوصی سیل قائم

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو 

محکمۂ داخلہ پنجاب کے مرکزی کنٹرول روم میں سائبر پیٹرولنگ اور کوئیک رسپانس سیل قائم کر دیا گیا۔

پنجاب کے محکمۂ داخلہ کے ترجمان کے مطابق خصوصی سیل محرم الحرام میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کا فریضہ انجام دے رہا ہے، مرکزی کنٹرول روم ’محرم ای پورٹل‘ کے ذریعے تمام اضلاع سے منسلک ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ  کوئیک رسپانس سیل ڈیجیٹل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور نفرت آمیز مواد کو مانیٹر اور رپورٹ کر رہا ہے، سوشل میڈیا پر فیک نیوز، اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت کا مواد بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

پنجاب کے محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ سائبر پیٹرولنگ سیل 24/7 فعال ہے جبکہ محرم الحرام کے تمام بڑے جلوسوں اور مجالس کی لائیو مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید