• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں 4 اپوزیشن ارکان کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی تحریک عدم اعتماد سے ختم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں 4 اپوزیشن ارکان کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی تحریک عدم اعتماد سے ختم کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اسمبلی کی 13 میں سے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر عدم اعتماد کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین لٹریسی عنصر اقبال، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن صائمہ کنول کو کمیٹی کی سربراہی سے فارغ کردیا گیا ہے۔

چیئرمین کالونیز احسن علی، چیئرمین مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ رائے مرتضیٰ بھی فارغ ہوگئے ہیں۔

ان 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کے نوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے نئے چیئرمین کے الیکشن اب دوبارہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی باقی 9 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر بھی عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید