• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: دو روز میں سیلابی ریلے اور ڈیم میں ڈوبنے سے 5 خواتین جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان صوبائی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی ریلے اور ڈیم میں ڈوبنے سے 5 خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں۔

بلوچستان صوبائی انتظامیہ کے مطابق ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

دوسری جانب زیارت ڈیم میں ڈوبنے سے خاتون جاں بحق ہوئی۔

ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی ایک خاتون اور مرد کو بچالیا گیا تھا۔

اسی طرح زیارت میں ڈیم میں ڈوبنے والی 2 خواتین کو بھی ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید