سیالکوٹ کے علاقے مبارک پورہ میں خاتون نے سسرال میں 2 کروڑ روپے کی چوری کر ڈالی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے اپنی بہن اور بھائی کیساتھ مل کر 2 کروڑ روپے کی چوری کروائی۔ خاتون نے سسرال کے گھر کی چابیاں بھائی کو دے دی تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور چوری شدہ رقم اور زیورات برآمد کرلیے گئے۔