• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنے لاکھ کا اضافہ ہوا؟

مالی سال 25-2024ء میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنے لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟ تفصیل سامنے آگئی۔

مالی سال کے دوران فی تولہ سونے کے ریٹ میں 1 لاکھ 8 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ برس کے اختتام پر قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے تھی۔

آج اختتام کو پہنچنے والے مالی سال میں فی تولہ سونے کا ریٹ 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے ریٹ میں 93 ہزار 201 روپے کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی اور ریٹ 3 لاکھ 240 روپے ہوگیا۔

گزشتہ برس کے اختتام پر 10 گرام سونے کا ریٹ 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں مالی سال کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 956 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار 282 ڈالر ہوگئی ہے جو گزشتہ برس 2 ہزار 326 ڈالر فی اونس تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید