• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمدپور شرقیہ: وین میں آتشزدگی، دوسری طالبہ بھی دم توڑ گئی

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

صوبۂ پنجاب کے شہر احمدپور شرقیہ میں وین میں آگ لگنے سے بری طرح زخمی ہونے والی ایک اور طالبہ دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

برن یونٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز شاہ کے مطابق وین میں آگ لگنے کے سبب متاثر ہونے والی طالبہ کا جسم 90 فیصد جل چکا تھا۔

ڈاکٹر اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثر ہونے والی 4 طالبات زیرِ علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احمدپور شرقیہ میں طلبہ کی وین میں سلینڈر سے گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید