• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو جرسی: طیارہ لینڈنگ کے دوران جنگل میں جا گرا، 15 افراد زخمی

تصویر غیر ملکی میڈیا
تصویر غیر ملکی میڈیا

امریکی ریاست نیو جرسی کے کراس کیز ایئرپورٹ پر اسکائی ڈائیونگ طیارہ لینڈنگ کے دوران جنگل میں جا گرا، جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔

 فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق سیسنا 208B طیارہ انجن کی خرابی کے بعد واپس لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا مگر کامیاب نہ ہو سکا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں15 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

 حکام کے مطابق، کچھ افراد معمولی زخمی ہیں جبکہ کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید